سٹیڈیم میں 50 فیصد شائقین: کراچی لیگ میچز کے ٹکٹس آج رات 10 بجے سے

اردو نیوز  |  Feb 25, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سکس میں شامل کراچی لیگ کے آئندہ میچوں کے لیے 50 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی اوسی) کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایونٹ میں شامل لاہور لیگ کے میچز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کراچی لیگ کے میچوں کے لیے ٹکٹ کی آن لائن فروخت آج رات 10 بجے سے شروع ہو جائے گی۔

بک می ڈاٹ پی سے ٹکٹ آن لائن لیے جا سکیں گے جبکہ 03137786888 نمبر پر کال کر کے بھی ٹکٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ فینز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا اثاثہ ہیں اور ان کی موجودگی کے بغیر یہ ایونٹ نامکمل ہے۔ اس پس منظر میں پی سی بی این سی او سی کا مشکور ہے۔

وسیم خان کے مطابق یہ ایک ابتدائی اجازت ہے تاہم اس دوران تماشائیوں کی جانب سے کوویڈ 19 پروٹوکولز پرعملدرآمد سمیت مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی لاہور لیگ کے میچز سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

سٹیڈیم آنے والوں کے لیے لازمی ہو گا کہ ماسک پہن کر رکھیں (فوٹو: اے ایف پی)انہوں نے کہا کہ فی الحال لاہور لیگ کے لیے 20 فیصد تماشائیوں کے لیے ٹکٹس آن لائن دستیاب ہوں گے، جس میں اضافہ پی سی بی کے لاہور لیگ میں تماشائیوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔ 

انہوں نے سٹیڈیم میں جانے والوں سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی درخواست بھی کی۔

پریس ریلیز میں این سی او سی سے مںظورشدہ ایس او پیز کا ذکر بھی کیا گیا ہے جو یہ ہیں۔

ماسک کے بغیر داخلہ نہیں ہو گا، سیٹ پر بیٹھے ہوئے بھی ماسک پہنے رکھیں۔ داخلے کے وقت عملے سے اپنے سٹینڈز کے حوالے مکمل معلومات حاصل کریں۔

وسیم خان کا کہنا ہے کہ مجوعی جائزہ لینے کے بعد لاہور لیگ کے میچز کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا (فوٹو: اے ایف پی)اگر کورونا کی کوئی علامت ہے تو سٹیڈیم کا رخ نہ کریں۔ اگر سٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے کوئی علامت ظاہر ہو تو فوری انتظامیہ کو مطلع کریں۔

سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے اور ببل میں کسی بھی فرد سے دور رہا جائے۔

سوائے واش روم جانے کے کوشش کریں کہ اپنی نشست پر موجود رہیں۔ ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کرتے رہیں۔ کھانسی یا چھینکتے وقت چہرے کو ڈھانپ لیں، ناک اور چہرے کو چھونے سے گریز کریں۔

سٹیڈیم میں تھوکنے پر پابندی ہے، میڈیکل ماسک پہننا لازمی ہو گا، سٹیڈیم میں میڈیکل ماسک موجود ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More