چائے کی آفر بالکل برقرارہے، ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار

بول نیوز  |  Feb 25, 2021

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ چائے کی آفر بالکل برقرارہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے ایک نجی ٹی وی کو انٹروہو دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی ایم او ہاٹ لائن ایک پرانا میکنزم ہے، میکنزم کےتحت جیسے بھی حالات ہوں رابطہ جاری رہتا ہے، کوئی بھی ایمرجنسی ہوجائےاس کےعلاوہ بھی رابطہ ہوجاتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ڈی جی ایم او کا ہاٹ لائن پر رابطہ شیڈول ہوتا ہے، جہاں جواب دینے کی ضرورت ہوتی ہےوہاں جواب بھی دیتے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے یہ بھی کہا کہ دونوں اطراف جو حالات ہیں وہ چل رہے ہیں لیکن ملٹری ٹو ملٹری جو میکنزم ہے اسی کے تحت رابطہ ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر سیز فائر کا معاہدہ 2003میں ری نیو ہواتھا،2014تک معاہدے پر بھرپور عمل کیا گیا لیکن 2014سے2021 تک ایل او سی پر فائرنگ کے واقعات زیادہ ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام اپنے اداروں سے محبت کرتے ہیں جبکہ انگلیاں اٹھانے والوں کو حکومت اچھے طریقے سے جواب دے رہی ہے، الزامات کا کوئی وجود نہیں توان کا جواب دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More