وزیراعظم آج لاہور کا دورہ کرینگے

بول نیوز  |  Feb 26, 2021

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج  لاہور کا دورہ کرینگے جس میں وہ والٹن پر سنٹرل بزنس ڈسڑکٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان لاہور میں اجلاسوں کی صدارت کرینگے جس میں صوبے کے متعدد امور پر بھی مشاورت کی جائیگی۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کی ملاقاتیں شیڈول کردی گئی ہیں جبکہ ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More