پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ :  چیئرمین اوگراسے جواب طلب

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

کراچی(روزنامہ اوصاف)سندھ ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پرچیئرمین اوگراسے جواب طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ باربار قیمتیں بڑھ رہی ہیں جن کا کوئی جواز نہیں ،وفاقی اداروں سے پوچھا جائے قیمتوں میں کس طرح اضافہ کیاجارہا ہے ۔عدالت نے کہاکہ بتایا جائے پٹرولیم قیمتیں کس طرح بڑھائی جاتی ہے ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزارت خزانہ کا جواب آچکا ہے،سرکاری وکیل نے کہاکہ وزارت خزانہ کاکہنا ہے قیمتیں اوگراطے کرتا ہے ،عدالت نے چیئرمین اوگرا سے جواب طلب کرلیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More