سپریم کورٹ نے انتظامیہ کو وکلا چیمبرز گرانے سے روک دیا

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)سپریم کورٹ نے انتظامیہ کو اسلام آبادکچہری میں وکلا چیمبرز گرانے سے روک دیااوراٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کونوٹس جاری کردیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آبادکچہری میں وکلا چیمبرز گرانے کیخلاف اسلام آبادبار کونسل کی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،سپریم کورٹ نے اسلام آباد بار کونسل کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی اور انتظامیہ کو وکلا کے چیمبرز گرانے سے روک دیا، عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت تک مزید کارروائی نہ کی جائے، عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More