حمزہ شہباز کا جیل میں قیام ایک روز اور بڑھا دیا

بول نیوز  |  Feb 26, 2021

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز کی رہائی روک دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے خود حمزہ شہباز کا جیل میں قیام ایک روز اور بڑھا دیا ہے۔

اس ضمن میں مسلم لیگ ن کا موقف ہے کہ حمزہ شہباز کو خوش آمدید کرنے کیلئے کل بڑا انتظام کیا گیا ہے اس لئے آج ان کی رہائی نہیں کروائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کا مصدقہ تحریری حکم پہنچنے کے باوجود مسلم لیگ کا روبکار جاری نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رجسٹرار احتساب عدالت نے ہائیکورٹ کے مصدقہ حکم کی ٹیلیفونک تصدیق بھی حاصل کر لی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More