مشکلات ختم ہونے کا وقت قریب ،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں ریکارڈ اضافہ

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 12 ارب 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 12 ارب 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.6 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 13 کروڑ ڈالر رہ گئے۔اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 1.7 کروڑ ڈالر کم ہو کر 20 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ بیرونی سرمایہ کاری کی آمد کے باعث ہوا ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More