جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، آئی ایس پی آر

بول نیوز  |  Feb 26, 2021

جنوبی وزیرستان کے علاقے طیارزہ میں سیکیورٹی فورسز کا اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسزکے اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں انتہائی مطلوب اور خطر ناک دہشت گرد نورستان عرف حسن بابا مارا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مارا جانے والا دہشت گرد بارودی  سرنگوں کا ماہر اور ماسٹر ٹرینر تھا، جو 2007 سے 50 فوجی اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More