شادیوں میں اب بینڈ باجانہیں  بجے گا۔۔۔علماء نے بڑااعلان کرڈالا

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

نئی دہلی (ویب ڈیسک )مسلم سماج میں شادیوں کے نام پر بڑھتی فضول خرچی ،ڈی جے ،بینڈ باجے اور آتش بازیوں پر پابندی لگانے کی بات تو بہت پہلے سے کی جاری ہے۔ ان باتوں کو لیکر علمائے دین ،شہر قاضی ،مفتی کے ذریعہ پروگراموں میں امت مسلمہ سے شادیوں میں شرعی احکام کی پابندی کی تلقین بھی کی جاتی رہی ہے لیکن جب مسلم سماج کے لوگوں نے شہر قاضی،مفتی اور علمائے دین کی باتوں پرعمل نہیں کیا تو علمائے دین نے سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔دارالقضا، دارالافتا اورمساجد کمیٹی کے ذمہ داران کی بھوپال میں ہوئی مشترکہ میٹنگ میں باہمی اتفاق سے نہ صرف شادیوں میں بینڈ باجے،ڈی جے ،آتش بازی اور ناچ گانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیاگیا ہے بلکہ ایسی شادیوں میں نکاح نہیں پڑھانے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔مساجد کمیٹی کے مہتتم یاسر عرفات کہتے ہیں کہ آج کی میٹنگ میں شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی،مفتی محمد ابوالکلام قاسمی ،نائب قاضی سید بابر حسین ندوی ،نائب مفتی رئیس احمد خان قاسمی ،نائب مفتی جسیم داد خان جامعی نے شرکت کی اور سبھی لوگوں نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ جس شادی یا نکاح کے اندر، بینڈ باجا، ڈی جے ، آتش بازی ،ناچ گانا ہوگا ،پردے کا اہتمام نہیں ہوگا، فضول خرچی ہوگی یا بیجا رسومات ہونگی وہاں شہر قاضی ،مفتی اور نکاح خواں نکاح نہیں پڑھائیں گے ۔اس فیصلہ کا اطلاق آج سے ہی ہوگا اور اس کا نوٹیفکیشن مساجد کمیٹی کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام اضلاع میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مساجد کمیٹی کا قیام ریاست بھوپال اور انڈین یونین کے بیچ ہوئے معاہدے کی رو سے عمل میں آیاتھا۔ مساجد کمیٹی کے دائرہ اختیار میں راجدھانی بھوپال کے ساتھ رائسین اور سیہور اضلاع بھی آتے ہیں۔سماجی تنظیمیں مساجد کمیٹی ،دارالقضا اور دارالافتا کے فیصلہ کو دیر سے آیا ہوا درس فیصلہ قرار دے رہی ہیں ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More