’جُون تک ایف اے ٹی ایف کے بقیہ تین نکات پر عملدرآمد کر لیں گے‘

اردو نیوز  |  Feb 26, 2021

وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی سرمایہ کاری پر نظر رکھنے والے ادارے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے اس سال جون تک باہر نکل آئے گا جبکہ بلیک لسٹ میں جانے کا خطرہ اب ختم ہو گیا ہے۔

جمعے کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جون تک پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے بقیہ تین نکات پر بھی عمل درآمد کر لے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا سخت ایکشن پلان آج تک کسی ملک کو نہیں ملا جس کا اعتراف ایف اے ٹی ایف  نے بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا جنوری 2018 میں گرے لسٹ میں جانے کے بعد گذشتہ دو سالوں میں پاکستان نے 27 میں 24 ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا ہے۔ ان کے مطابق حکومت اس حوالے سے مکمل طور پر کام کررہی ہے اور امید ہے کہ جون تک بقیہ نکات پر بھی عمل درآمد ہو جائے گا۔

 

ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جہاں پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدمات کا جائزہ لینے کے بعد اسے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ ’پاکستان نے 27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے۔‘

ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر نے پیرس میں تین روزہ اجلاس کے بعد ورچوئل نیوز کانفرنس میں پاکستان کے حوالے سے اعلان کیا۔

پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد اسے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ ’پاکستان نے 27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More