کشمیر میں جاری مظالم کا نشانہ پوری دنیا بھی بن سکتی ہے، مشال ملک

بول نیوز  |  Feb 26, 2021

کشمیری حریت رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری مظالم کا نشانہ پوری دنیا بھی بن سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما مشال ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جاری مظالم کا نشانہ پوری دنیا بھی بن سکتی ہے۔

کشمیری حریت رہنما نے کہا کہ امریکن انٹر فیتھ ہارمونی کے اسپیشل ڈلیگیشن کی آمد پر شکر گزار ہوں۔

مشال ملک نے یہ بھی کہا کہ مودی سے کچھ بھی توقع رکھی جا سکتی ہےجبکہ کشمیر میں لوگوں کو رنگ نسل، ذات دیکھے بغیر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کشمیری حریت رہنما کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے جبکہ کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیا جا رہا۔

مشال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر میں 2 سال سے کرفیو نافذ ہے، کشمیر میں حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

کشمیری حریت رہنما مشال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری لیڈر کی بیوی ہونے کی حیثیت سے ایک اپیل اس ڈلیگیشن کو دو گی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More