الیکشن کمیشن کو یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے ووٹ خریدنے پر ایکشن لینا چاہئیے، شہباز گل

بول نیوز  |  Mar 02, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدتے ہوئے وڈیو سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا چاہئیے۔

شہباز گل کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہناہے کہ یوسف رضا گیلانی کے پاس الیکشن لڑنے کا اب کوئی اخلاقی جواز نہیں بچتا ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں فوری طور پر انتخاب سے الگ ہو جانا چاہئیے، ایسا چور خاندان جس میں بڑوں سے لے کر بچے تک چوری کرنے میں ماہر ہیں۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریداری کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سے ووٹ خریدنے کی بات کررہے ہیں۔

ویڈیو میں علی موسیٰ گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت روکنے کے لیے حکومت نے اوپن بیلٹنگ کے حوالے سے قانون سازی کر کے صدارتی آرڈیننس جاری کروایا تھا جس کو سپریم کورٹ میں چلینج کیا گیا۔

ایک روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس کیس کا فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ ووٹنگ خفیہ رہے گی جبکہ مستقبل کے حوالے سے اقدامات ضروری ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More