وزیر اعظم ہاؤس کا سب سے اچھا کھانا: اراکین اسمبلی کو پسند آیا

ہم نیوز  |  Mar 02, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے شرکا کو جب مچھلی، مٹن قورمہ، مرغی اور دال ماش کے علاوہ کھیر بھی پیش کی گئی تو کئی اراکین اسمبلی ایک دوسرے سے سرگوشی میں کہنے لگے کہ وزیراعظم ہاؤس میں اس سے اچھا کھانا کم ہی میسر آیا ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ظہرانے میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ظہرانے میں شریک اراکین اسمبلی کو رکن قومی اسمبلی کنول شوذب نے ووٹنگ کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے دیے جانے والے ظہرانے میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم، جی ڈی اے، بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More