پاکستان کیلئے معاشی میدان سے اچھی خبر؛ ڈالر کی قدر ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئی

بول نیوز  |  Mar 06, 2021

پاکستان کیلئے معاشی میدان سے اچھی خبر سامنے آگئی، ڈالر کی قدر ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 5  مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ وار کاروبار میں زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت 158 روپے سے گھٹ کر ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی سبسڈی کی پاکستان کو خام تیل اور گیس کی درآمدات کے لیے 1.10ارب ڈالر کے موخر ادائیگیوں کے قرضوں کی منظوری جیسے عوامل گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر پر اثر انداز رہی۔

ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 98 پیسے سستا ہوا، ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1 سال کی کم سطح 157.12 روپے پر بند ہوا جبکہ ڈالر سستا ہونے کے بعد ایکسچینج کمپنز میں بھی کرنسی سستی ہوگئیں۔

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوکر 157.40 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 3.5 روپے سستا ہوکر 189 روپے کا ہوگیا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More