بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

روزنامہ اوصاف  |  Mar 08, 2021

بٹگرام (مانیٹرنگ ڈیسک) بٹگرام پولیس نے تین ماہ سے گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ نے تھانہ بنہ میں رپورٹ کی کہ وہ عرصہ پانچ ماہ سے بٹگرام بازار میں ہوٹل میں کام کرتا ہے۔ ایک شخص مشکوک طور پر میرے گھر کے پاس گھومتا پھرتا دیکھا جاتا ہے ۔آج گھر آیا تو مجھے میری بیٹی نے بتایا کہ مسمی نصیب الرحمن ولد جمعہ خان سکنہ کوز چیران مسلسل تین ماہ سے ہمارے گھر کے آس پاس گھومتا پھرتا ہے جسکی حرکات  ٹھیک نہیں ہے۔مدعی نے کہا کہ میں نے معلومات کی تو پتہ چلا کہ مذکورہ میری دوسری بیٹی جوکہ گونگی بہری ہے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرتاہے اور اس کو ڈراتا دھمکاتا ہے کہ کسی کو بتانے پر وہ اس کو مار دے گا۔جس پر تھانہ بنہ الائی میں مقدمہ علت نمبر 55 جرم 376 درج رجسٹر کیا۔جس کے بعدڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے متعلقہ ایس ڈی پی او سرکل الائی غلام محمد خان اور ایس ایچ او تھانہ بنہ ظہیر احمد خان کو ملزم کی جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ایس ایچ او تھانہ بنہ ظہیر احمد خان بمعہ پولیس نفری نے سائنٹیفک بنیادوں پر ملزم کی تلاش شروع کی اور چند ہی گھنٹوں میں ملزم نصیب الرحمن ولد جمعہ خان سکنہ کوز چیران کو بٹگرام بازار سے گرفتار کرکے بند حوالات تھانہ کیا۔ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ مقدمہ کی تفتیش مکمل میرٹ پر کی جائے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔سفاکیت کی انتہا کرنے والے اس ملزم کی گرفتاری پر بٹگرام کے سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے بٹگرام پولیس کو ذبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی گئی ۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More