اداکارہ زباب رانا کا اپنے رویئے سے متعلق اہم انکشاف

بول نیوز  |  Mar 08, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زباب رانا نے اپنے رویئے سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔

اداکارہ زباب رانا نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے گھر والے دعا کرتے ہیں کہ زباب کا موڈ اچھا رہے تا کہ گھر کا ماحول خوشگوار رہ سکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lollywood Only (@lolly_zone)

خوبرو اداکارہ زباب رانا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے رویئے سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کی عادت ہے کہ جب اُن کا موڈ آف ہوتا ہے وہ  تو اپنے ارد گرد افراد کا بھی موڈ خراب کر دیتی ہیں۔

انہوں نےبتایا کہ وہ اپنی باتیں اور اپنے قصے کہانیاں سنا کر دوسروں کا موڈ بھی آف کرنے لگتی ہیں۔‘

زباب رانا کا کہنا ہے کہ ’اُن کا موڈ خراب ہونے کا اثر اُن کے ارد گرد افراد پر بھی پڑتا ہے۔

اس ہی لیے اُن کی فیملی باقاعدہ دعا کرتی ہے کہ اُن کا موڈ آف نہ ہو، اُن کا موڈ اچھا رہے ورنہ گھر کا ماحول بھی خراب ہو جاتا ہے، وہ سب کو اَپ سیٹ کر دیتی ہیں۔‘

اُن کا کہنا ہے کہ ’وہ ایسا کرنا نہیں چاہتیں مگر اُن سے انجانے میں ایسا ہو جاتا ہے اور اُن کی یہ عادت نہیں چُھٹتی۔

واضح رہے کہ اداکارہ پاکستانی ڈراموں میں بہترین اداکاری کر رہیں ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More