خلیل الرحمان قمرنےبھارت کےلئے فلم لکھنے کی آفر ٹھکرا دی

روزنامہ اوصاف  |  Apr 06, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحما ن قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں کئی بار بھارت سے فلم لکھنے کی پیشکش کی گئی۔لیکن انھوںنے منع کردیا۔ خلیل الرحما ن قمر کہتے ہیں کہ وہ سال 2006میں پہلی بار بھارت گئے۔ جہاں انھوںنے دیکھا کہ ٹیلی ویژن پر سارے چینلز آرہے تھے لیکن پاکستان کا کوئی چینل نہیں تھا۔یہی وجہہے کہ بھارت میں پاکستانیوں کو جانا ہی نہیں جاتا۔خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ متعدد دیگر افراد کے ساتھ ساتھ مہیش بھٹ نے بھی انہیں فلم لکھنے کی پیشکش کی لیکن انہوں کچھ وجوہات کی بنا پر لکھنے سے صاف منع کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک بھارت کے لیے کام نہیں کریں گے جب تک وہاں پاکستانی لوگوں کی اپنی پہچان نہیں بن جاتی۔ جب ان سے فلم آفر کرنے والے ڈائریکٹر کا نام پوچھا گیاتو انھوںنے کہا کہ وہ بر صغیر کا سب سے بہترین ڈائریکٹر ہے لیکن وہ نام نہیں لیں گے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More