پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں دوسرے نمبر پر آ گیا

ہم نیوز  |  Apr 07, 2021

جنوبی افریقہ کو سیریز میں شکست دینے کے بعد پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آ گیا۔

پاکستان نےسپرلیگ میں 6 میں سے 4 میچز جیت کر 40 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

ICC Men’s Cricket World Cup Super League Standings and Fixtures

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 7, 2021

انگلینڈ کے بھی 40 پوائنٹس ہیں مگر بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر وہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کے بھی 40 پوائنٹس ہیں، مگر نیٹ رن ریٹ پر پاکستان سے پیچھے ہے۔

ورلڈ کپ سپرلیگ میں پاکستان کی اگلی سیریز انگلینڈ کے خلاف جولائی میں ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More