شہزادہ چارلس کی اہلیہ کا اسکارف اوڑھ کر مسجد کا دورہ

ہم نیوز  |  Apr 08, 2021

برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر نے لندن میں مسجد کا دورہ کیا ہے۔

ڈچز آف کارنیوال کمیلا پارکر سر پر اسکارف پہنے آئیں اور جوتے اتار کر مخصوص سلیپرز پہنے مسجد میں داخل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے مسجد میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ وہ لندن اسلامک کلچرل سوسائٹی بھی گئیں۔

کمیلا پارکر نے ویکسینیشن سنٹر کے دورے کے دوران عملے سے ویکسینیشن کے عمل کے بارے میں سوالات کیے اور  ویکسین لگوانے والوں سے بھی بات چیت کی۔

کمیلا پارکر نے پناہ گزین بچوں کے لیے کھانے کے پیکٹس کی تیاری میں بھی حصہ لیا۔

کمیلا پارکر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور دورے کی مناسبت سے لگائی گئی تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ڈچز آف کارنیوال کمیلا پارکر مسجد اور لندن اسلامک کلچرل سوسائٹی کے دورے کے دوران چہرے پر مسلسل ماسک پہنے رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More