مجھے لگتا ہے کہ نعت پڑھنے سے روح کو سکون ملتا ہے ۔۔ چند ایسی شوبز شخصیات جنھیں نعت پڑھنے کا شوق ہے

ہماری ویب  |  Apr 08, 2021

خُدا کا کلام اور اس کے رسول ﷺ کی یاد سے ہر دل سرشار ہوتا ہے، چاہے وہ کسی بھی پیشے سے وابستہ کیوں نہ ہو، آپ بھی نعتِ رسول ﷺ پڑھتے ہیں، ہم بھی اور ہمارے اداکار بھی اللہ کا ذکر کرتے نظر آتے ہیں۔

ہماری ویب کے اس آرٹیکل میں جانیں وہ کون سے اداکار ہیں جو نعتِ رسول ﷺ پڑھتے ہیں اور ان کے مداح بھی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پاتے ہیں۔

نعت پڑھنے والی شوبز شخصیات:

جویریہ سعود اور ان کی فیملی

اداکارہ جویریہ سعود، ان کے بچے اور شوہر پورا گھرانہ وقتاً فوقتاً کسی نی کسی پروگرام میں بلکہ خود اپنے گھر میں محفلِ میلاد کرواتی ہیں اور خؤد نعت پڑھتی ہیں، ان کی آواز بہت میٹھی اور لب و لہجہ بہترین ہے۔

گلوکار ہارون

پاکستانی گلوکار ہارون جنہوں نے ایک طویل عرصے سے اپنی آواز کی خوبصورتی سے لوگوں کے دلوںمیں گھر کیا ہوا ہے، حال ہی میں ان کی انسٹاگرام پر یاک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں یہ نعت پڑھ رہے ہیں۔

اداکارہ نور بُخاری

سابقہ اداکارہ نور بخاری جو 2017 سے شوبز سے مذہب کے اصولوں کی وجہ سے دور ہیں ، ان کی آواز بھی بہت میٹھی ہے، یہ آئے روز سوشل میڈیا پر اپنی آواز میں نعت پڑھ کر سناتی ہیں۔

عاطف اسلم

گلوکار عاطف اسلم جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں یہ نعتِ رسول ﷺ اور قوالیاں بھی پڑھتے ہیں جو کہ محصور کن آوازکی وجہ سے عوام کے دلوں میں جگہ بنا لیتی ہیں۔

مہوش حیات:

اداکارہ مہوش حیات بھی اکثر نعت پڑھتی سنائی دیتی ہیں،ان کے مداح ان کو اسی وجہ سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

عمران عباس:

پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب شہرت کمانے والے اداکار عمران عباس بھی بہترین آواز میں نعتِ رسول ﷺ پڑھتے ہیں، آپ بھی ملاحظہ کریں:

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More