گجرات: بچہ اپنےمبینہ اغوا کاخود ہی ماسٹر مائنڈ نکلا

سماء نیوز  |  Apr 08, 2021

گجرات کے علاقے لالا موسیٰ میں گزشتہ روز ہونے والے ایک بچے کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایک بچہ گھر سے غائب ہوگیا تھا اور پھر والدین کو ایک خط موصول ہوا جس میں بتایا گیا تھا کہ بچہ اغوا ہوچکا ہے۔

خط میں والدین سے بچے کی رہائی کے عوض 5 لاکھ روپے کا تاوان ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ تاہم تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ بچے نے ٹیوشن جانے سے بچنے کےلیے اغوا کا ڈرامہ رچایا اور خود ہی دھمکی بھرا خط بھی والدین کو بھجوا دیا۔

اس اثناء میں بچہ اپنے ایک دوست کی دکان میں رہا تاہم پولیس نے اسے تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More