پاکستان کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔ ایک اور بیٹی نے ملک کا نام روشن کردیا۔۔وہ کام ردکھایا جو مرد بھی نہیں کرسکتے

روزنامہ اوصاف  |  Apr 08, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔ ایک اور بیٹی نے ملک کا نام روشن کردیا۔۔وہ کام ردکھایا جو مرد بھی نہیں کرسکتے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کی 8 سالہ مارشل آرٹس کھلاڑی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ایلبو اسٹرائیک کا ریکارڈ توڑ کر گنیز بک میں اپنا نام درج کروا لیا۔کراچیسے تعلق رکھنے والی فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ایلبو اسٹرئیک کرکے اپنے سے تین گنا بڑی بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑا۔فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں دونوں ہاتھوں کی کہنی کو ٹارگٹ پر 272 بار مار کر گنیز بک میں اپنا نام درج کروایا۔فاطمہ نسیم سے قبل یہ اعزاز بھارت کی مارشل آرٹس کھلاڑی کرن اونیال کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں 258 ایلبو اسٹرائیک کا ریکارڈ قائم کیا تھا، پاکستان کی فاطمہ نسیم بھارت کی کرن اونیال سے تقریبا 25 سال چھوٹی ہیں۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ نسیم کا کارنامہ ریکارڈ بک کی زینت بنا کر انہیں سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More