وزیراعلیٰ سندھ نے لانڈھی صنعتی ایریا میں سڑکوں کا افتتاح کیا

بول نیوز  |  Apr 08, 2021

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لانڈھی صنعتی ایریا میں نو تعمیر شدہ سڑکوں کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لانڈھی صنعتی ایریا میں نو تعمیر شدہ سڑکوں کے افتتاح کے موقع پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کیا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ چاروں صوبوں کو 2017 کی مردم شماری پر تحفظات ہیں ، جہانگیر ترین کو جو امید ہے وہ  زیادہ دن نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ شاہ بلدیاتی اداروں کے انتخابات مردم شماری کے تحت کرائے جاتے ہیں جبکہ سندھ حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل میں کئی مردم شماری کامطالبہ کردیا ہے۔

.سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا  کہ ہم صنعتی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کررہے ہیں ،آج تین سڑکوں کا کام مکمل ہوگیا ہے

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج میں مہران ہائی وے کی تعمیر کا اعلان کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں وفاقی افسران کی کمی ہے 21 گریڈ  کے 16 افسران میں سے صرف 6 افسر ہیں اور نچلے گریڈز میں یہ کمی اور زیادہ ہے، وفاقی افسران کی مطلوبہ تعداد پوری کریں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More