بدقسمتی سے ایسے قرضے لیے ہیں جن کیوجہ سے مزید قرضہ چڑھ گیا، وزیر اعظم

روزنامہ اوصاف  |  Apr 08, 2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران  خان کہتے ہیں کہ ان کی حکومت نے مسلم لیگ (ن)کی نسبت 15ہزار ارب کے زائد قرضے واپس کیے ہیں،یہی پیسہ ملک پر خرچ ہوتا تو ملک ترقی کرتا ۔انھوںنے کہاکہ بدقسمتی سےماضی میں ایسے قرضے لیے گئے ہیں جن سے ملک پر مزید قرضے چڑھے ہیں۔انھوںنے کہا کہ ایسے لوگوں کو فلیٹس مل رہے ہیںجو کبھی فلیٹس کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ کیونکہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم سے 30انڈسٹریاں جڑی ہوئی ہیں۔انھوںنے کہاکہ گزشتہ ماہ ملک میں سیمنٹ کی سب سے زیادہ فروخت ہوئی جس سے پتہ چلا کہ لوگ ہمارے پیکج سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی دولت میں اضافے کی ضرورت ہے، اس لیے کوشش ہے کہ پاکستان میں دولت میں اضافہ ہو تاکہ قرض واپس کرسکیں
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More