کراچی سولجر بازار میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

روزنامہ اوصاف  |  Apr 09, 2021

کراچی(روزنامہ اوصاف)کراچی کے علاقے سولجر بازار میں مکان کے اندر دھماکے سے خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔سولجر بازار میں صبح سویرے مکان کے اندر زور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے خاتون اور بچے جھلس گئے۔ اہل محلہ کے مطابق دھماکے کی آواز سنتے ہی جائے وقوعہ پہنچے تو خاتون مکان کے باہر زخمی حالت میں ملی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اے سی کے نیچے موجود چولہا جلانے کے بعد اے سی کے انر میں دھماکا ہوا۔پولیس کا کہنا ہے شواہد جمع کرنے کے بعد مزید تفتیش کی جائیگی۔ زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More