وفاقی کابینہ کی نئے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کی تعیناتی کی منظوری

روزنامہ اوصاف  |  Apr 09, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)حکومت نے ممبر آئی ٹی اور شعبہ ان لینڈ ریونیو سے تعلق رکھنے والے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیااور وفاقی کابینہ نےعاصم احمد کی چیئرمین ایف بی آرتعیناتی کی منظوری دے دی ہے,عاصم احمد ایف بی آر کے ممبر آئی ٹی ہیں اور ان کا تعلق شعبہ ان لینڈریونیو سے ہے۔خیال رہے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی مدت ملازمت 10 اپریل کو ختم ہورہی ہے ،وزارت خزانہ نے جاوید غنی کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری ارسال کی تھی، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ مدت ملازمت میں توسیع کی سمری وزیر اعظم نے منظور نہیں کی۔یاد رہے کہ دسمبر 2020 میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کی تھی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More