ملک سے غداری کا الزام ۔۔۔ تین فوجی اہلکاروں کی سزائے موت دے دی گئی

روزنامہ اوصاف  |  Apr 10, 2021

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے ملک سے غداری اور دشمن سے تعاون کے الزام میں 3 فوجیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کروادیا۔سعودی عرب کی وزارت دفاع کی جانب سے ایک جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے سنگین غداری اوردشمن سے تعاون پر 3 فوجیوں کو پھانسی دے دی۔اس ضمن میں وزارت دفاع نے مبینہ دشمن کا نام نہیں لیا لیکن یہ سزائے موت یمن کی سرحد سے ملحقہ جنوبی صوبے میں دی گئیں جہاں سعودی عرب حوثی باغیوں کے خلاف گزشتہ 6 سال سے برسر پیکار ہے۔استنبول کے سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور خواتین کے حقوق کی کارکنوں کی نظربندی کے بعد سے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں سعودی عرب کے اس حوالے سے ریکارڈ کی جانچ کررہی ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق گروپوں نے تشدد اور غیرمنصفانہ مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سزائے موت کے استعمال کو روکیں۔تاہم عالمی اداروں کی جانب سے عائد کردہ ان الزامات کی سعودی عرب تردید کرتا رہا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More