پیٹرول بحران، کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

ہم نیوز  |  Apr 10, 2021

وفاقی حکومت نے پیٹرول بحران سے متعلق کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر بڑا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق  پیٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈ افسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ  پیٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈوائری کمیٹی کے ڈیٹا پر انحصار ختم کرتے ہوئے نئی ٹیسٹنگ لیب کے قیام کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو عبوری لائسنس جاری کرنے پر بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ غیرقانونی جوائنٹ وینچر اور غیرقانونی نجی اسٹوریج قائم کرنے اوربحری جہازوں کی برتھنگ میں تاخیر کرنے والوں کو بھی سزا بھگتنا ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More