کراچی: این اے 249، پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا کو نوٹس

ہم نیوز  |  Apr 11, 2021

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن لے لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمشین کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ہے کہ آپ حلقے میں پی ٹی آئی کے انتخابی امیدوار کے جلسے میں شرکت کے لیے آرہے ہیں۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو بھیجے جانے والے نوٹس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حلقے میں آپ کی موجودگی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More