این اے249 پاکستان کا سب سے پسماندہ علاقہ ہے،مصطفیٰ کمال

سماء نیوز  |  Apr 11, 2021

پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی ہرزبان بولنےوالے کے پاس جارہی ہے اوراین اے 249 سے مصطفی کمال پی ایس پی کے امیدوارہیں۔انتخابی مہم کے 20 دنوں میں یہاں کے لوگوں کا بہت اچھا رسپانس ملا ہے۔

اتوار کو پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے اين اے249بلدیہ ٹاؤن ميں پارٹی کے مرکزی الیکشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ضمنی الیکشن کانتیجہ کچھ بھی ہو لیکن مجھے یہاں سےنہیں جانا ہے اور اب مصطفی کمال اسی حلقےاین اے249 میں رہےگا ۔

انھوں نےکہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں کرائے کا مکان ڈھونڈ رہا ہوں اور اب ادھر ہی رہوں گا اوراب پی ایس پی اسی حلقے سے چلے گی۔ چئیرمین پی ایس پی نے کہا کہ ہمیں چوکیداروں نے لوٹا ہے،جب چور ہی چوکیداربن جائےتویہی ہوتاہے۔ درجنوں سڑکیں اور پارک بنائےلیکن سب تباہ برباد کردیا۔

این اے 249 سے متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حلقہ پاکستان کاسب سےپسماندہ علاقہ ہے،اس حلقےکولوٹاگیا۔ایک فیصد گھروں میں بھی یہاں پانی نہیں آرہا اور یہاں 25 واٹرہائیڈرینٹ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More