چاولوں کا پانی کس طرح جلد کو فائدہ پہنچا سکتا ہے؟

بول نیوز  |  Apr 12, 2021

چاولوں کو ہر گھر میں ہی بہت پسند کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ چاول کے پانی کی حیران کن خصوصیات سے واقف ہیں۔

 ہم گھر میں چاولوں  کو بھگو  کر ان کا پانی پھینک دیتے ہیں لیکن اگر آپ جان لیں کہ پانی کو اسٹور کر کے ہم کیسے خود کو حسین بنا سکتے ہیں تو یہ غلطی آپ کبھی نہ کریں۔

ماہرین  نے بتادیا کہ چاولوں کو ابال کر یا اسے پیس کر کئی طرح کے فیس ماسک میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ چاولوں کے پاؤڈر کو شہد میں ملا کر بہترین وائٹننگ اسکرب بھی بنایا جاسکتا ہے۔

خیال رہے  کہ چاولوں کے پانی کی افادیت دیکھتے ہوئے بہت سی کمپنیوں نے بھی دعویٰ کرنا شروع کردیا ہے کہ ان کے شیمپو اور کریم میں چاولوں کا پانی شامل ہے۔

: قارئین  کے لئےچاول کے پانی  کے حیران کن فوائد

ماہرین کہتے ہیں کہ چاولوں کا پانی ایک قدرتی ٹانک ہےجو جلد اور بالوں کو نرم و ملائم کرتا ہے کیوں کہ اس میں وٹامنز اور منرلز بھاری مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

چاولوں کا پانی کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیے ایک قُدرتی دوا ہے  چاولوں کا پانی چہرے پر  لگانے  سے پہلے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور پھر روئی کی مدد سے دانوں پر لگائیں اور اس عمل کو 15 سے 20 منٹ کے لیے روزانہ دہرائیں پھر دیکھیں کیسے چہرہ صاف اور شفاف ہوجاتا ہے۔

چاولوں کے پانی میں موجود آئرن، زنک اور وٹامن بی کمپلیکس بالوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اسی لیے بطور شیمپو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور چاولوں کے پانی میں سرسوں کا تیل شامل کر کے استعمال کرنے سے بال گھنے چمکدار اور نرم ملائم ہوتے ہیں۔

چاولوں کو پیس کر اس کا پانی کے ساتھ پیسٹ بنا کر اسے بطور ماسک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، چاول کے پانی میں موجود وٹامن بی کمپلیکس کے باعث چہرے کی جھریاں ختم اور کیل مہاسے دور ہو جاتے ہیں۔ -->

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More