قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی ۔۔جانیے جنوبی افریکا کی کرکٹ ٹیم نے دوسرےٹی ٹوئنٹی میں شاندار فتح کتنی وکٹوں سے حاصل کی

ہماری ویب  |  Apr 13, 2021

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریکا کی کرکٹ ٹیم نے پاکستا نی کرکٹ ٹیم کو چھ وکٹ سے شکست دی۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورقومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 140 رنزبنائے۔

پاکستان کی جانب سےکپتان بابراعظم 50 اور محمد حفیظ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے،حسن علی اور حیدر علی نے 12، 12 رنزبنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے جارج لینڈا اور لیزا ڈولیمز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، تبریز شمسی اور سیسانڈا ماگالا نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

ایک سو اکتالیس رنزکا ہدف جنوبی افریقا نے14ویں اوورمیں باآسانی حاصل کرلیا، میزبان ٹیم کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 54 رنزکی اننگزکھیلی جب کہ ہینرخ کلاسین 36اور جارج لینڈا 20 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کے عثمان قادر نے 2 اور حسن علی اور محمد حسنین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More