پنجاب میں بادل جم کر برس پڑے،موسم خوشگوار

سماء نیوز  |  Apr 15, 2021

فائل فوٹو

اسلام آباد اور پنجاب ميں بادل جم کر برس پڑے، جس سے موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ میٹ آفس کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد اور راول پنڈی ميں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوتے ہی کئی فيڈرز ٹرپ کر گئے۔ لاہور، منڈی بہاء الدين، گجرات، اٹک، چکوال، کماليہ ميں بھی کہيں ہلکی تو کہيں تيز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم اگلے 24 گھنٹے تک موجود رہے گا، جب کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی ژالہ باری اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

جمعرات کے روز بلوچستان، پنجاب، بالائی سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔ تاہم دیر اور مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More