عاطف اسلم کا ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز، سوشل میڈیا پربھرپور پذیرائی

بول نیوز  |  Apr 16, 2021

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے رمضان المبارک کے خاص موقع پراپنا کلام ’سلام عاجزانہ‘ ریلیز کردیا ہے۔

عاطف اسلم نے نبی آخری الزماںﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کرتے ہوئے کلام ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز کردیا ہے جو فوری ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرگیا ہے۔

’سلامِ عاجزانہ‘ میں عاطف اسلم کے ہمراہ علی پرویز، نعمان جاوید، علی پرویز مہدی، احسان پرویز مہدی اور کمیل جعفری موجود ہیں۔

’سلام عاجزانہ‘ کی ویڈیو 5 منٹ اور 8 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں گلوکاروں نے درود و سلام پڑھتے ہوئے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

عاطف اسلم کا ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز ہونے کے محض 10 گھنٹوں میں بے حد مقبول ہوگیا، ویڈیو کو ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ ویووز مل چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر’عاطف اسلم‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ مداحوں نے گلوگار کے اس نئے کلام پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاطف اسلم نے ایک مرتبہ پھر ہمارے دل جیت لیے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ لیجنڈ نے رمضان کا یہ ایک بہترین تحفہ دیا ہے۔

Lets take a moment and appreciate how Atif Aslam has blessed us with "Jaan-e-Rehmat" this Ramadan! Winning our hearts from Tajdar-e-Haram to Jaan-e-Rehmat, Atif has always made us all fall in love with his voice all over again! He is indeed a Blessing!✨#atifaslam pic.twitter.com/t3hUETbQWa

— Raheen (@raheeeenn) April 15, 2021

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ انہیں عاطف اسلم کا مداح ہونے پر فخر ہے۔

I am proud to say I am fan of Atif Aslam Islamic Legend Our National Brother Muhammad Atif Aslam ❤️ #AtifAslam pic.twitter.com/ebsLVxYxhx

— -H a M M a D 🦅 (@itz_hammad17) April 15, 2021

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عاطف اسلم کی جانب سے ایسے کلام عوام میں بے حد مقبول ہوئے ہیں جس میں ’وہی خدا ہے‘ ’اسماءالحسنیٰ‘ ’ اذان‘  اور ’تاجدارِ حرم‘ شامل ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More