طلاق کے بعد 50 کروڑ روپے لیے تھے ۔۔ شوبز کے 5 مشہور اداکار جن کی دنیا کی مہنگی ترین طلاقیں ہوئیں

ہماری ویب  |  Apr 16, 2021

شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کی شادیاں جتنی مہنگی اور عالیشان ہوتی ہیں وہیں ان کی علیحدگی بھی کافی مہنگی ثابت ہوتی ہیں۔

آج ہم شوبز کی ان مشہور اداکار جوڑی کے بارے میں جانیں گے جن کی مہنگی ترین طلاقیں پیش آئیں۔

1- سیف علی خان اور امرتا سنگھ

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور امرتا سنگھ میں شادی کا بندھن 14 سال رہا۔ ان کی شادی سن 1991ء میں ہوئی تھی مگر پھر نتیجہ طلاق پر ہی منتج ہوا اور اخراجات کے طور پر انھیں اپنی قسمت کا آدھا حصہ امرتا سنگھ کو دینا پڑا۔

2- کرشمہ کپور

بھارتی فلموں کی نامور اداکارہ کرشمہ کپور نے بزنس مین سنجے کپور سے علیحدگی کے لیے 7 کروڑ روپے لیے تھے اور ان میں طلاق کا معاملہ سال 2014 میں طے ہوا۔

3 -ہریتک روشن اور سوزا

ہریتک روشن اور ان کی اہلیہ سوزانے میں بھی طلاق کا معاملہ چل رہا ہے جو کہ مہنگی ترین طلاق ہوگی‘ اس سلسلے میں سوزانے نے علیحدگی پر روشن کی جائیداد کا بھاری حصہ مانگا ہے اس جائیداد کا تخمینہ قریباً 5 ہزار کروڑ روپے سے زائد بنتا ہے جو کہ کھربوں روپے بنتا ہے اور سوزانے نے اس بڑی جائیداد میں سے اپنے لیے بھاری حصہ مانگ لیا ہے۔ اسی طرح دیگر مہنگی ترین طلاقیں بھی ہوئی ہیں جیسا کہ ادیتیہ چوپڑا کو بھی رانی مکھر جی سے شادی رچانے کے لیے اپنی پہلی بیوی پائل کھنہ کو طلاق دینے کے 50 کروڑ روپے دینا پڑے۔

4-عینی خالد اور نورید اعوان

پاکستان کی مشہور و معروف گلوکارہ عینی خالد نے 2012 میں ایک نجی ایئر لائن کے مالک نورید اعوان سے شادی کی تھی جو کچھ ہی سال چل سکی۔

ملک نورید اعوان نے طلاق طے پانے کے حصے کے طور پر عینی خالد کو 40 ملین روپے ادا کیے تھے۔

5- انجمن

اداکارہ انجمن نے فلم پروڈیوسر لکی علی سے دو کنال گھر، دو کروڑ اور نا جانے کتنی مالیت کا سونا لے کر شادی کی اور اب لکی علی نے کچھ عرصہ پہلے تصدیق کی کہ ان کی اور انجمن کی بھی علیحدگی ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More