ٹکرز: دن11 بجے کے بعد کی خبریں

سماء نیوز  |  Apr 16, 2021

ٹکرز: دن11 بجے کے بعد کی خبریں

سوشل میڈیا کی عارضی بندش کےباعث خبریں ٹکرز کی صورت میں دی جارہی ہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جاتی امراء سرکار کی زمین ہے جس کا انتقال منسوخ کردیا گیا ہے۔

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر پورے ملک میں تیزی سے کام جاری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان رائيونڈ سے متعلق عدالتی حکم امتناعی کا احترام کریں۔

برقی توانائی ترسیل و تقسیم آرڈیننس2021قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔یہ بل وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے پیش کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی رہنماء سہیل انور سیال کیخلاف نااہلی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن نےقومی اسمبلی اجلاس 3 روز چلانے پر اعتراض اٹھادیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو متحد رکھنے کیلئے پیپلزپارٹی قیادت سے بھی رابطے میں ہوں۔

تحریک لبیک کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔تحریک لبیک کالعدم قراردی جانےوالی اناسویں تنظیم بن گئی ہے۔

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا سائٹس کو سہ پہر 4 بجے تک بند کردیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹس کو وزارت داخلہ کی ہدایت پربند کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More