وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

سماء نیوز  |  Apr 16, 2021

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماوں نے امریکی فوج کے انخلاء کی پیشرفت پر تبادلہ خيال کيا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں مکمل تعاون فراہم کیا اور بین الافغان مذاکرات نے خطے میں امن کے لیے بہترین موقع فراہم کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان قیادت مسئلے کے سیاسی حل کیلئے اہم موقع کا فائدہ اٹھائے۔

وزيراعظم عمران خان اور رجب طيب اردوان نے ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More