19اپریل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا ‏فیصلہ

بول نیوز  |  Apr 16, 2021

خیبرپختونخوا حکومت نے 19اپریل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا ‏فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 19 اپریل سے ‏تعلیمی ادارے کھولنے جارہے ہیں۔

It is decided today in the provincial task force covid-19 meeting that schools will be commenced from Monday 19 April 2021. It is planned to stagger classes of grade 9,10,11,12 under the strict compliance of SOPs while the rest of the classes will be started from 27 April 2021. pic.twitter.com/qLDis7NaQz

— Shahram Khan Tarakai (@ShahramKTarakai) April 16, 2021

اپنے پیغام میں شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ایس او پیز کے ساتھ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسز بحال کرنے کا ‏فیصلہ کیا ہے، طلبا مرحلہ وار طریقے سےکلاسز میں آئیں گے۔

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے مزید کہا کہ میٹرک امتحانات21مئی ،انٹر کے17جون کو منعقد ہوں گے جب کہ کلاس ‏اول سے آٹھویں تک کی کلاسز عید تک بند رہےگی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More