بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ہم نیوز  |  Apr 17, 2021

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ویویک 59 سال کی عُمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل اداکار ویویک کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد اُنہیں چنئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

تامل اداکار ویویک دل کی تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر انتقال کر گئے۔

ڈاکٹروں کے مطابق تامل اداکار کو شدید قسم کا دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ آج صبح اس دُنیا سے چل بسے۔

تامل اداکار ویویک کی موت پر بالی ووڈ سمیت تامل اداکاروں کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری جانب بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین فلموں کے بے تاج بادشاہ اور سیاستدان رجنی کانت نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں تامل اداکار ویویک کی یوں اچانک موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More