ٹیم نے مشکل حالات میں کرکٹ کھیل کر سیریز جیتی، یونس خان

سماء نیوز  |  Apr 17, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ہفتے کو جنوبی افریقا سے پاکستان کرکٹ ٹيم کے بيٹنگ کوچ يونس خان نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے مشکل حالات میں کرکٹ کھیلی اور سیریز جیتی ہے۔

يونس خان نے تسلیم کیا کہ پاکستان ٹیم نے بہت کچھ سیکھنا ہے اور کئی چیزوں پرکام کرنا ہے تاہم خوشی ہے کہ بیٹسمینوں نے لمبی اننگز کھیلی ہیں۔

بيٹنگ کوچ يونس خان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں مڈل آرڈر میں ہم نے مختلف کھلاڑیوں کو آزمايا۔ ٹیم میں سلیکٹ ہو کر آنے والے کھلاڑیوں کو ہمیں وقت دینا چاہئے اور ان کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کو ون ڈے سیریزمیں دو ایک اور ٹی 20 سیریز میں تین سے ایک سے شکست دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More