اداکارہ شہزین راحت نے شادی کرلی، تصاویر وائرل

سماء نیوز  |  Apr 17, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ شہزین راحت شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

پاکستانی ڈرامہ کیسا ہے نصیبا کی اداکارہ شہزین راحت نے گزشتہ روز اپنے نکاح کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

اداکاری کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نکاح نامے پر دستخط کررہی ہیں۔

اداکارہ نے شعیب لاشاری سے نکاح کیا ہے تاہم ان کے شوہر کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اداکارہ نے گزشتہ برس ڈرامہ تم ہو وجہ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ اداکارہ شہزین راحت ڈرامہ نصیبوں جلی ، جیٹھانی اور گھائل سمیت دیگر ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More