وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر ضیااللہ بنگش عہدے سے مستعفی

ہم نیوز  |  Apr 17, 2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) محمود خان کے مشیر تعلیم ضیااللہ بنگش عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ضیااللہ بنگش نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور تحریر کیا کہ استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا ہے۔

میں بطور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں کیونکہ میرے اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر ذیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان کو اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔

— Zia Ullah Bangash (@ZiaBangashPTI)

ضیا بنگش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں بطور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں کیونکہ میرے اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: استعفیٰ دینے کا مطلب عمران خان کو مضبوط کرنا ہے، خورشید شاہ

ضیا اللہ بنگش کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More