کیا میگھن پرنس فلپ کی آخری رسومات میں شریک ہونگی؟

سماء نیوز  |  Apr 17, 2021

ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی آخری رسومات آج ادا کی جا رہی ہیں جن میں شاہی خاندان کے دیگر سوگواران سمیت ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری بھی شرکت کر رہے ہیں۔

گذشتہ برس مارچ میں اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے سمیت شاہی فرائض سے دستبرداری اور ملک سے چلے جانے کے بعد وہ پہلی مرتبہ برطانیہ آئے ہیں۔

گذشتہ جمعے کی صبح کو بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے شوہر پرنس فلپ کی وفات کا اعلان کیا تھا۔ ان کی عمر 99 برس تھی۔

کے مطابق شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل ڈیوک آف ایڈنبرا کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوں گی۔ صرف ان کے شوہر ڈیوک آف سسیکس ہی اپنے دادا کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کیلیفورنیا میں اپنے گھر میں ہیں۔ ڈچز آف سسیکس دوسری بار حمل سے ہیں اور ڈاکٹروں نے انھیں سفر سے اجتناب برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

پرنس فلپ کی آخری رسومات برطانوی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے ونڈزر کاسل میں قائم سینٹ جارج چیپل کے گراؤنڈ میں ادا کی جائیں گی۔

آخری رسومات میں کیا ہوگا؟

آخری رسومات کے دن شہزادہ فلپ کے تابوت کو ونڈزر محل کے داخلی دروازے سے سینٹ جارج چیپل تک خصوصی طور پر تیار کردہ لینڈ روور میں لے جایا جائے گا۔

تابوت کے ہمراہ شاہی خاندان کے لوگ پیدل چلیں گے جن میں پرنس ہیری بھی شامل ہوں گے، جو اپنے کزن پیٹر فلپس اور بھائی پرنس ولیم کے ہمراہ چلیں گے۔

پرنس فلپ کے تابوت کے ہمراہ چلنے والے یہ 30 افراد ایک دوسرے سے سماجی فاصلے اور انگلینڈ میں حکومت کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاگو کیے گئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

سوگواران سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات کے مطابق ماسک پہنیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More