بھارت میں کروناوائرس بےقابو ہوگیا

سماء نیوز  |  Apr 20, 2021

فوٹو: عرب نیوز

بھارت میں کرونا وبا کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جارہی ہے اور مسلسل چوتھے روز 2لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی وزارت صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد کرونا کیسز اور ایک ہزار 757 نئی اموات رپورٹ ہوئی ہیں جو رواں برس اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہیں۔

دوسری جانب کرونا وائرس کی بھارتی قسم کے برطانیہ میں سامنے آنے کےبعد بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑچکا ہے جبکہ گزشتہ دس روز ميں بھارت سے برطانیہ جانےوالوں کو واپس روانہ کيا جائےگا۔

برطانوی حکام کے مطابق صرف انکے شہری اور آئرش پاسپورٹ کے حامل افراد ہی انگلينڈ ميں داخل ہوسکيں گے۔

دوسری جانب فرانس، ترکی، پولینڈ، یوکرین، ایران اور  برازیل میں بھی کورونا کے باعث صورتحال خراب ہوگئی ہے جبکہ فرانس نے برازیل، ارجنٹین، چلی اور جنوبی افریقا سے آنے والوں پر 10روز کے قرنطینہ کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More