کیمرج امتحانات کا انعقاد پالیسی فیصلہ ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل

سماء نیوز  |  Apr 21, 2021

فوٹو: سماء ڈیجیٹل

سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا ہے کہ او اور اے لیول کے امتحانات کی اجازت این سی او سی کے فیصلے کے مطابق دی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں اے اور او لیول کے طلبا کے فزیکل امتحانات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وفاقی وزارت تعلیم نے جواب جمع کردیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ او اور اے لیول کے امتحان کا انعقاد پالیسی فیصلہ ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئیے کہ آپ وفاق سے ہدایت لے کر دلائل دے دیں۔عدالت نے فریقین سے دلائل طلب کرلئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر وکلا کو 22 اپریل کو دلائل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

درخواست گزارطلبہ کے وکیل جبران ناصر نے عدالت کو بتایا کہ دنیا بھر میں امتحانات آن لائن لیے جا رہے ہیں۔پاکستان واحد ملک ہے جہاں امتحانات کے لیے بلایا جارہا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ کرونا صورتحال کے باعث امتحان کے لیے اکٹھا کرنا خطرناک ہوگا۔کیمرج طلبہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ اے لیول، او لیول امتحانات صوبائی معاملہ ہے۔کرونا سےمتعلق بیشترپالیسی وفاقی حکومت طے کررہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More