وزیراعظم 3بڑے منصوبوں کا افتتاح کرنے کا جارہے ہیں، شہبازگل

سماء نیوز  |  Apr 21, 2021

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم 3 بڑے منصوبوں کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں اور ان منصوبوں سے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں نوشہرہ میں ایک ہزار 320 گھروں کے مالکانہ حقوق دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چترال اور شندور سڑک کی توسیع و بحالی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ خیبر ٹیچنگ اسپتال کے نئے او پی ڈی بلاک کا آغاز کریں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی طرف جا رہے ہیں۔

اس موقع پر تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے کہا کہ شاہد خاقان سے مطالبہ کرتا ہوں اسپیکر سے معافی مانگیں کیونکہ شاہد خاقان والے واقعے پر سب کی دل آزاری ہوئی۔

صداقت عباسی نے کہا کہ ہمیں دلیل کے ساتھ ایک دوسرے کےمؤقف کو سمجھنا چاہیئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوٹھوہار اور کوہسار کی طرف سے معذرت چاہتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More