پہلاٹی20: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

سماء نیوز  |  Apr 21, 2021

فوٹو: پی سی بی

میزبان زمبابوے کرکٹ ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔

تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ہرارے میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان ٹیم نے فاسٹ بولرر شاھین شاہ آفریدی آرام دیا ہے۔

قومی ٹیم میں دانش عزیز ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہماری پہلی ترجیح سیریز جیتنا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-3 سے اپنے نام کی تھی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو اپنے تیز ترین 2ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 60 رنز کی ضرورت ہے۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، دانش عزیز، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، عثمان قادر۔

زمبابوے

کپتان شان ولیمز، رائن برل، رگس چکابوا، کریگ ایرون، لیوک جونگوے، تناشی کامنکاموے، ویزلے مدھویرا، ویلنگٹن مساکدزا، تادیوناشے مارومانی، بلیسنگ مزربانی، رچرڈ نگروا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More