کیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر نیا ٹیکس لگنے جا رہا ہے؟

سماء نیوز  |  Apr 21, 2021

کچھ روز سے یہ رپورٹ سامنے آرہی ہے کہ حکومت ممکنہ طور پر آئندہ بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ سے ٹیکس فوائد واپس لے رہی ہے۔ یہ خبریں سرمایہ کاروں کے حلقوں میں چل رہی ہیں۔ پچھلے 12 مہینوں میں 50 فیصد سے زائد کی تیزی آنے کے بعد، پاکستان اسٹاک مارکیٹ حال ہی میں دباؤ کا شکار رہی ہے۔ پچھلے کچھ ہفتوں میں تجارتی سیشن غیر مستحکم رہے ہیں۔اس آن لائن انٹریو میں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی اور سی ایس او فرخ خان نے آئندہ بجٹ میں نئی ٹیکس پالیسی سے متعلق سماء منی کو تفصیل سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ نیا تجارتی نظام نافذ ہونے پر اسٹاک ایکسچینج ممکنہ طور پر کون سی نئی پروڈکٹس متعارف کروائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More