بھارت میں کورونا کا اب تک کا سب سے بڑا وار

ہم نیوز  |  Apr 22, 2021

بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ انتہائی تیزی سے جاری ہے۔ کورونا کا ایک دن میں اب تک کا سب سے بڑا وار سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھارت میں ایک ہی روز میں 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 84 ہزار 672 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت اس وقت دنیا بھر میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 14 کروڑ44لاکھ31ہزار سے زائد افراد متاثر اور 30 لاکھ 71 ہزار 625افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ26لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 87 لاکھ سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 83ہزار330 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 26 لاکھ2 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ41 لاکھ22ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 81 ہزار 687 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 53 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ1ہزار881جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More