یہ واٹس ایپ پر میسچ کر کے پیسے مانگتا اور پھر ۔۔ فقیروں کا نیا انداز، واٹس ایپ پر بھیک مانگنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  Apr 22, 2021

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے عرب شہریت رکھنے والے ایک ایسے فقیر کو گرفتار کیا، جو مختلف نمبروں پر واٹس ایپ پیغامات بھیج کر بھیک مانگتا تھا۔

پولیس کے مطابق سائبر فقیر نے واٹس ایپ پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہوا تھا اور وہ شہریوں سے میسج کر کے بھیک مانگتا تھا۔

ایک شہری نے پولیس کو واٹس ایپ پر آنے والے پیغام سے متعلق بتایا، جس کے بعد اہلکاروں نے فقیر کو تلاش کر کے اسے گرفتار کیا، جس نے تفتیش کے دوران جدید طریقے سے بھیک مانگنے کا اعتراف بھی کیا۔

پولیس کے اعلیٰ افسران نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے نوسرباز پیشہ ور فقیروں کے پیغامات کو نظر انداز کریں اور مستحق افراد کی ہی مدد کریں۔

ملزم نے بتایا کہ وہ مختلف واٹس ایپ نمبرز پر پیغامات بھیجنے کے علاوہ اسٹیٹس پر بھی پیسوں کی درخواست کرتا تھا، علاوہ ازیں وہ انسٹاگرام پر بھی متحرک تھا۔

اُس نے بتایا کہ ’رمضان کے مقدس مہینے میں کام زیادہ ہونے کی وجہ سے اُس نے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا‘۔

متحدہ عرب امارات پبلک پراسیکیوشن نے منگل کے روز شہریوں کے نام ایک اعلامیہ جاری کیا، جس میں انہیں خبردار کیا گیا کہ وہ کسی بھی پیشہ ور فقیر کو عطیات و صدقات نہ دیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایسے پیشہ ور فقیروں کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ درہم جرمانہ اور قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More